9 مئی 2015 - 21:00
جبہۃ النصرہ گروہ کے پاس فرانسیسی میزائیل

حزب اللہ نے جبہۃ النصرہ دہشتگرد گروہ سے مال غنیمت کے طور پر ایسے ہتھیار حاصل کئے ہیں جن میں فرانسیسی ساخت کے میلان میزائیل بھی شامل ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق القلمون کے علاقے میں شامی فوج اور حزب اللہ کی پیش قدمی جاری ہے اور الجبہ کی پہاڑیوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے- شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے عرسال الورد کی پہاڑیوں میں جبہۃ النصرہ دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور دہشتگرد عناصر ان ٹھکانوں سے فرار کر گئے ہیں- اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں سے مال غنیمت کے طور پر حاصل کئے جانے والے ہتھیاروں میں فرانسیسی ساخت کے میلان میزائیل بھی شامل ہیں- میلان میزائیل، ٹینک شکن اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو فرانس کی یورو میزائیل کمپنی نے بنایا ہے اور یہ میزائیل اس وقت بڑی تعداد میں النصرہ دہشتگرد گروہ کے پاس موجود ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169